کوئٹہ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 ہلاک

کوئٹہ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 ہلاک

کوئٹہ کی سرکلر روڈ کے نزدیک سٹی نالہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ منشیات فروش مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد سٹی نالے میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران جیسے ہی پولیس کے جوان نالے میں اترے ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 8 مبینہ منشیات فروش مارے گئے۔

کامیاب آپریشن کے بعد پولیس نے سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی اڈے مسمار کر کے ان سے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا، بعد ازاں لاشوں کو مزید ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال بھیج دیا گیا ہے، جبکہ دوسری تحقیقات بھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں