سیلاب کی وجہ سے شان کی فلم ‘ضرار’ کی ریلیز ایک ہفتے کے لیے مؤخر

سیلاب کی وجہ سے شان کی فلم 'ضرار' کی ریلیز ایک ہفتے کے لیے مؤخر

ملک میں بدترین سیلاب کی وجہ سے بننے والی صورتحال کے پیش نظر شان کی فلم ’ضرار‘ کی ریلیز کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

پاکستانی فلموں کے نامور اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ فلم اب 23 ستمبر کے بجائے 29 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ’ضرار‘ کا شائقین کو لمبے عرصے سے انتظار ہے، فلم کا ٹریلر دو سال پہلے 2020ء میں منظر عام پر آیا تھا۔

ضرار ایک جاسوسی تھرلر ہے اور ٹریلر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ  پاکستان دشمنوں کے گھیرے میں ہے اور وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔

شان شاہد نے اس فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار نبھایا ہے جو پاکستان کو ملک دشمن عناصر کی سازشوں سے بچانے کے لیے ہمہ تن جدوجہد کر رہا ہے۔

جاندار ٹریلر سے پتا چلتا ہے کہ ضرار میں بہترین ایکشن مناظر موجود ہیں جو شائقین کو عمدہ تفریح فراہم کرنے کا سامان بنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں