ہائیکورٹ میں ایس کے نیازی کی عوامی مفاد میں درخواست دائر، 15 ستمبر کو سماعت

ہائیکورٹ میں ایس کے نیازی کی عوامی مفاد میں درخواست دائر، 15 ستمبر کو سماعت

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ایس کے نیازی نے عوامی مفاد میں درخواست دائر کر دی، جس کی سماعت 15 ستمبر کو چیف جسٹس کریں گے۔

چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اور سی ای او روز نیوز ایس کے نیازی عوامی مفاد کے لیے میدان میں آ گئے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے حوالے سے ایس کے نیازی نے کی درخواست دائر کر دی۔

ایس کے نیازی کے وکیل نعیم اجمل ملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت آج جسٹس جواد الحسن کی عدالت میں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیول پرائس ایڈجسمنٹ پر 200 یونٹ کی بجائے تمام صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ  راولپنڈی پنج کے حکم کا اعادہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی کیا تھا، تاہم حکومت کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس پر اب 15 ستمبر 2022 کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں