یو ایس اوپن: چوتھے راؤنڈ میں رافیل نڈال کو فرانسس ٹیافو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

یو ایس اوپن: چوتھے راؤنڈ میں رافیل نڈال کو فرانسس ٹیافو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

یو ایس اوپن گرینڈ سلیم کے چوتھے راؤنڈ میں ہسپانوی رافیل نڈال کو امریکی کھلاڑی فرانسس ٹیافو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی، اس طرح نمبر 2 سیڈ نڈال کا ایک دفعہ پھر اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر 1 بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

نیویارک کے آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے یو ایس اوپن چوتھے راؤنڈ کے میچ میں فرانسس ٹیافو نے عظیم نڈال کو 6-4، 4-6، 6-4، اور 6-3 کی اسکور لائن سے شکست دی، چار سیٹس پر مشتمل مقابلہ 3 گھنٹے اور 31 منٹ تک جاری رہا۔

یاد رہے کہ امریکی کھلاڑی کی کسی بھی گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں یہ دوسری رسائی ہے، جبکہ رافیل نڈال کے خلاف پہلی جیت ہے، اس سے ماقبل دو مقابلوں میں اسے ہار کا مزا چکھنا پڑا تھا۔

دوسری جانب یہ ہسپانوی کھلاڑی کی رواں سال کی پہلی گرینڈ سلیم شکست ہے، نڈال اس سال آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن میں فاتح رہا تھا، جبکہ ومبلڈن میں انجری کے باعث اسے سیمی فائنل کھیلنے سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں