بارشوں اور سیلاب سے پیداوار میں کمی، تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

بارشوں اور سیلاب سے پیداوار میں کمی، تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

بارشوں اور سیلاب سے اہم شعبہ جات کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی سے ملکی برآمدات شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، برآمدات میں کمی اور درآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیلاب کے باعث سبزیوں، پھلوں، تمباکو، سیمنٹ اور چمڑے کی مصنوعات کی پیدوار بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے برآمدات پر خاطرخواہ فرق پڑے گا، چلتے ہوئے مالی سال گندم، دالیں، چینی، کنسٹرکشن مشینری اور ادویات کی درآمدات میں اضافے کا امکان ہے، اس طرح برآمدات میں کمی اور درآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے برآمدی شعبے کو حکومتی سطح پر فی الفور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، یورپی یونین اور امریکا میں برآمدات کے لیے نئی منڈیوں کو ڈھونڈنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اِس مالی سال کے بجٹ میں برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں