کینیڈا کے صوبے سسکچوان میں چاقو سے حملہ، 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

کینیڈا کے صوبے سسکچوان میں چاقو سے حملہ، 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

کینیڈا کے صوبے سسکچوان میں چاقو کے حملے سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمی ہونے والے افراد کو 13 مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا، واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہو جاتے تھے جنھیں اب شناخت کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، ان کے روپوش ہونے کے مقام یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے بھی ابھی تک کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

پولیس نے ملزمان کی آزاد نقل و حمل کے باعث صوبے سسکچوان کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری محتاط رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

کینیڈین پولیس کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں، ادھر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں