پاکستان میں سیلاب سے کبھی اتنی تباہی نہیں ہوئی، ہر طرف پانی ہے، شیلا جیکسن

پاکستان میں سیلاب سے کبھی اتنی تباہی نہیں ہوئی، ہر طرف پانی ہے، شیلا جیکسن

امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاریخ میں سیلاب سے کبھی اتنی بڑے پیمانے پر تباہی نہیں ہوئی، جہاں تک نظر دیکھ سکتی ہے پانی ہی پانی نظر آتا ہے۔

شیلا جیکسن نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اداروں نے سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا امریکی وفد ہے جس نے پاکستان کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن نے مزید کہا ہے کہ سیلاب سے 33 ملین پاکستانی متاثر ہوئے، خواتین بھی متاثرین میں شامل ہیں، پاکستانی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے پُرعزم ہے، اس مشکل وقت میں امریکا پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں