ارسلان نصیر نے بابر کی روٹھی فارم کا ذمہ دار کوہلی کے بجائے نواز کو قرار دے دیا

ارسلان نصیر نے بابر کی روٹھی فارم کا ذمہ دار کوہلی کے بجائے نواز کو قرار دے دیا

پاکستانی کامیڈین اور اداکار ارسلان نصیر نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے بعد بابر اعظم کی روٹھی فارم کا ذمہ دار ویرات کوہلی کے بجائے محمد نواز کو قرار دے دیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز، جو عام طور پر بلے بازی کے لیے چھٹے یا ساتویں نمبر پر آتے ہیں، وہ حیران کن طور پر اوپر چوتھے نمبر پر آئے، جب محمد رضوان ابھی وکٹ پر موجود تھے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد جب نواز آئے تو انھوں نے آتے ساتھ ہی کمال کر دیا، چوکوں چھکوں کی برسات نے دیکھنے والوں کو دم بخود کر دیا، نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 2 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔

اسی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کامیڈین ارسلان نصیر نے ٹوئٹ کی کہ "بابر اعظم کی فارم دراصل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے نہیں بلکہ محمد نواز نے چوری کی۔”

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین اس خیال کا اظہار کر رہے ہیں کہ بابر اعظم کی ایشیا کپ میں فارم روٹھ گئی ہے، جبکہ کوہلی کی فارم واپس آچکی ہے، یعنی کوہلی نے بابر کی فارم چرا لی ہے کیونکہ دونوں نے ٹورنامنٹ سے پہلے آپس میں ہاتھ ملایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں