بلوچستان کا دوسرے صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع، مشکلات کا سامنا ہے، قدوس بزنجو

بلوچستان کا دوسرے صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع، مشکلات کا سامنا ہے، قدوس بزنجو

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ صوبے کا دوسرے صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس کے بسسب نہ صرف آمد و رفت بلکہ سامان کی ترسیل اور امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پنجرہ پل کی بحالی کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجرہ پل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی، چیئرمین این ایچ اے اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کی سہولتوں کی بحالی کے لئے وزیراعظم کی خاص دلچسپی ہمارے لیے حوصلے کا باعث ہے اور امید ہے کہ دوسری متاثرہ شاہراہوں کی بھی تیز تر بحالی کے لئے این ایچ اے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں