فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد شروع

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد شروع

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد شروع ہو گیا، 300 اور کم یونٹ والے صارفین سے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے، اس ضمن میں وزارت توانائی و پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کے اجرا کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، بل ادائیگی کی آخری تاریخ بھی بڑھا دی گئی ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں