خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ، بدھ تک جاری رہنے کا امکان

خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ، بدھ تک جاری رہنے کا امکان

 ‎خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی کل سے خیبرپختونخوا میں بارشوں کی پیشگوئی پر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے گرج چمک کے ساتھ تیز برد و باراں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، بارشوں سے بعض شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں