سرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست، طویل کیریئر اختتام پذیر

سرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست، طویل کیریئر اختتام پذیر

اوپن ایرا میں ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست ہو گئی، اور اس طرح ان کا طویل ترین کیریئر بلآخر اختتام پذیر ہو گیا۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم میں آسٹریلیا کی ایجلا نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو 7-5، 6-7 اور 6-1 سے ہرایا۔

میچ ہارنے کے بعد گفتگو میں سرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وینس نہ ہوتیں تو وہ بھی سرینا نہ بنتیں۔

سرینا ولیمز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا نہیں سوچا ہے۔

واضح رہے کہ اوپن ایرا میں ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم اعزازات جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے پہلے سے ہی یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں