منچھر جھیل پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

منچھر جھیل پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

سیلابی ریلوں کے اثر سے منچھر جھیل پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا، جبکہ خانپور ڈیم میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے، جھیل کے گیٹ کے اوپر سے اوورفلو ہونے والا پانی ‘دانستر نہر’ میں داخل ہو رہا ہے، جبکہ نہر کے دروازوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے سے اس کے دروازے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ دانستر نہرکے دو دروازے 2020ء میں ٹوٹ گئے تھے، اس وقت منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122 آر ایل سے زائد ہے، اور دانستر گیٹ کی لمبائی لوہے کی نصب شدہ چادر کے ساتھ 22 فٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل میں پانی بڑھنے کے باعث تحصیل سیہون کی مزید یونین کاؤنسلوں بوبک، دل، آراضی، جعفر آباد اور واہڑ کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خان پور ڈیم میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو رہی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے مطلع کیا ہے کہ خان پور سے ملحقہ داخلی اور خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ ڈیم کے اطراف  میں موجود آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت، اور الرٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں