ارجنٹائن میں پُراسرار وبا کے ڈیرے، اب تک 3 افراد ہلاک، 61 کی حالت تشویش ناک

ارجنٹائن میں پُراسرار وبا کے ڈیرے، اب تک 3 افراد ہلاک، 61 کی حالت تشویش ناک

ارجنٹائن میں ایک پُراسرار وبا نے ڈیرے ڈال لیے، جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے، جبکہ 61 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے ‘تُوکُومان’ میں پُراسرار بیماری نے پنجے گاڑھ لیے ہیں، بیماری کی علامات نمونیہ سے مماثل ہیں، جس میں مریضوں کو تیز بخار، متلی اور اسہال کی شکایت ہوتی ہے، پریشان کن امر یہ ہے کہ نمونیہ کی دوا بھی زیادہ اثر نہیں دکھا رہی۔

طبی ماہرین کے مطابق مریضوں میں علامات کی نشاندہی سے پہلے پہلے لگتا ہے کہ یہ نمونیہ کی کوئی قسم ہو سکتی ہے، تاہم ایسی قسم دنیا میں اور کہیں دیکھنے میں نہیں آئی۔

اب تک کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عجیب و غریب بیماری سے ہلاک اور متاثر ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا سِرا صوبے تُوکُومان کے ایک ہیلتھ کلینک تک جاتا ہے۔

جس کے بعد سے ماہرین کی تمام تر توجہ اسی کلینک پر ہے، اس بیماری کے تینوں ہلاک شدگان اسی کلینک سے علاج کرا رہے تھے، ان ہلاک شدگان اور متاثرین کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو منفی آیا تھا۔

محققین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ وہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ آیا اس بیماری کی وجوہات کا تعلق ممکنہ طور پر کسی زہر سے ہے یا تُوکُومان کے متاثرہ علاقے میں پائے جانے والے ماحولیاتی عوامل اس کے پیچھے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں