جوتے پالش کر کے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے والے بچے کیلئے محمد رضوان کا پیغام

جوتے پالش کر کے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے والے بچے کیلئے محمد رضوان کا پیغام

جوتے پالش کر کے سیلاب متاثرین کے لیے اپنی حلال کمائی جمع کرانے والے بچے کے لیے پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے متاثر کن پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں بچہ سیلاب متاثرین کے لیے لگائے گئے کیمپ میں پڑے مختص باکس میں پیسے ڈال رہا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے ویڈیو کے اوپر لکھا ہے کہ "جوتے پالش کرنے والا یہ ننھا سا بچہ مسلسل پانچ روز سے الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع کروا کرجارہا ہے، پرسوں اس بچے کے پاس پیسے نہیں تھے تو پہلے بچے نے جوتے پالش کیے اور 60 میں سے 30 روپے عطیہ کر گیا۔”

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی بچے کے اس جذبے سے اثر لیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "دل کو یقین ہے کہ ان چند روپے کی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں یقیناً بہت زیادہ قیمت ہے۔”

اپنے ٹوئٹ میں قومی بلے باز نے مزید لکھا کہ "میرے دوست تم سبقت لے گئے، تمہیں سیلوٹ ہے، یہ جذبہ اور حلال کمانے والے ہاتھ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کو بہت محبوب ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں