ترکیہ کے 2 وزراء وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں، وزیراعظم کے امداد پر تشکرانہ کلمات

ترکیہ کے 2 وزراء وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں، وزیراعظم کے امداد پر تشکرانہ کلمات

ترکیہ کے 2 وزراء وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کے لئے ترکیہ کی بروقت اور قابل قدر امداد پر تشکرانہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفد کا آنا دونوں برادر ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات کا عظیم عکاس ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں ایک وفد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا، اطلاعات کے مطابق یہ وفد پاکستان میں مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا، نیز سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔

ترک وفد سے ملاقات کے موقع پر اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ سیلاب سے 300 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، اِس آفت سے فصلیں اور مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور عوام کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

شہباز شریف نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ اور برادر ملکوں کی مدد سے پاکستان اِس غیر معمولی ہنگامی صورتحال سے نکل آئے گا اور آگے بڑھے گا۔

ترکیہ کے وفد کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں