ایشیا کپ: پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آج سپر فور کیلئے شارجہ میں مدمقابل ہوں گی

ایشیا کپ: پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آج سپر فور کیلئے شارجہ میں مدمقابل ہوں گی

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں سپر فور میں جگہ کیلئے آج شارجہ میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

آج کا میچ مارو یا مر جاؤ کا حساب لیے ہے، جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022ء کا سفر ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

دونوں گروپوں کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہو گا، گروپ بی سے افغانستان اور سری لنکا پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

آخر میں سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں