اعصام الحق اور قازق جوڑی دار کا یو ایس اوپن میں فاتحانہ آغاز، دوسرے راؤنڈ میں۔۔۔

اعصام الحق اور قازق جوڑی دار کا یو ایس اوپن میں فاتحانہ آغاز، دوسرے راؤنڈ میں۔۔۔

پاکستان کے نامور ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور ان کے قازق جوڑی دار ‘الیگزینڈر نیڈووییسوف’ نے سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔

اعصام الحق نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ارجنٹائنی جوڑی دار سیبا سٹین بیز اور ٹامس مارٹن ایچیوری کو شکست دی، واضح رہے کہ سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہے، جہاں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

گرینڈ سلیم کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے شہرت یافتہ کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاقستان سے تعلق رکھنے والے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف نے اعلیٰ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سیباسٹین بیز اور ان کے جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری پر مشتمل ارجنٹائنی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7 سے ہرایا، اور اس طرح دوسرے راؤنڈ میں باآسانی پہنچ گئے۔

اب اعصام الحق قریشی کا دوسرے راؤنڈ میں ایل سلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار جین جولین راجر سے مقابلہ  ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں