نئی پاکستانی فلم ‘کارما’ کا آمدنی کا بیشتر حصہ سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کا اعلان

نئی پاکستانی فلم 'کارما' کا آمدنی کا بیشتر حصہ سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کا اعلان

پاکستانی فلم انڈسٹری نے ملک میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا عزم کر لیا ہے، نئی پاکستانی فلم ‘کارما’ کے پروڈیوسر نے آمدنی کا بیشتر حصہ سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستانی فلم انڈسٹری سے منسلک شخصیات بھی سامنے آ گئی ہیں، اس ضمن میں نئی پاکستانی فلم ’کارما‘ کے ریلیز ہونے پر پیشکش کرنے والوں نے سیلاب زدگان کا دکھ درد بانٹنے کا تہیہ کر لیا ہے۔

فلم پروڈیوسر کاشان اڈمانی نے بتایا ہے کہ ہر ٹکٹ پر دو سو روپے کا عطیہ سیلاب زدگان کو جائے گا، اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس فلم سے حاصل آمدن کا بڑا حصہ سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا، جبکہ اداکار عدنان صدیقی کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنکار بھی پیش پیش ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نوین وقار گویا ہوئیں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر جگہ و مقام پر فنڈ ریزنگ کے لئے تیار ہیں، خواہش ہے کہ سب ایک ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بھرپور مالی اعانت کریں، جبکہ ماڈل نادیہ حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے کا آغاز گھریلو ملازمین سے کیا ہے جن کے گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اداکار پارس مسرور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی آمدن سے سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کا اعلان ایک خوش آئند طرز عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں