سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ رشوت خوری کے مقدمے میں مجرم قرار

سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ رشوت خوری کے مقدمے میں مجرم قرار

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی رشوت خوری کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی رشوت خوری پر مجرم قرار دے دیا، جبکہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کچھ روز قبل ہی 12 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجیب رزاق گزشتہ کئی برس سے بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کر رہے تھے، اب ملائیشیا کی عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو شمسی توانائی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا، ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر 4 کروڑ ڈالر سے زائد رشوت مانگنے اور وصول کرنے کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اول پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ ملائیشین پولیس نے 2018ء میں سابق وزیراعظم کے گھر پر چھاپہ مار کر 16 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا اور ہیرے کے زیورات برآمد کیے تھے، جبکہ 14 تاج اور 272 بیش قیمتی بیگ بھی ملے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں