پاکستان میں آنے والا سیلاب، ایشیائی ترقیاتی بینک کی 3 ملین ڈالر امداد کی منظوری

پاکستان میں آنے والا سیلاب، ایشیائی ترقیاتی بینک کی 3 ملین ڈالر امداد کی منظوری

پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد عالمی برادری کی طرف سے امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی 3 ملین ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بتایا گیا کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے مالی اعانت فراہم کی جانے والی گرانٹ سیلاب زدگان کے لیے خوراک کا سامان، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی خریداری کے لیے مہیا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ ایک خصوصی فنڈ ہے جو قدرتی خطرات سے پیدا ہونے والی آفات سے متاثرہ اے ڈی بی کے ترقی پذیر رکن ممالک کو تیزی سے گرانٹ دینے کے لیے بنایا گیا۔

اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا ‘یوگینی زوکوف’ نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس قدرتی آفت کے تباہ کن اثرات پر قابو پانے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کے لیے حکومت اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں