سابق سوویت یونین کا آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں چل بسا

سابق سوویت یونین کا آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں چل بسا

سابق سوویت یونین کا آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں چل بسا۔

گورباچوف نے 1985ء میں اقتدار سنبھالا، وہ اصلاحات متعارف کروانے اور مغرب سے تعلقات بحال کرنے کے لیے جانا جاتا تھا، لیکن 1991 میں سوویت یونین کو بکھرنے سے روک نہیں سکا، کئی روسی شہری آج بھی اس کو اور اس کی اصلاحات کو ملک کے بکھرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق سابق صدر میخائل گورباچوف کافی عرصے سے علیل تھا، وہ 54 سال کی عمر میں سوویت کمیونسٹ پارٹی کا سیکریٹری جنرل اور ملک کا سربراہ بنا۔

گورباچوف کی اصلاحات کے تحت عوام کو حکومت پر تنقید کا حق دیا گیا جس کے بارے میں پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا، لیکن ملک کے مختلف حصوں میں اس پالیسی کے خلاف ردعمل بھی سامنے آیا اور آخر کار سوویت یونین ٹوٹ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں