پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 3000 روپے مقرر

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 3000 روپے مقرر

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آئندہ ماہ کھیلے جانے والی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 3000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف طے شدہ 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کی آج (بدھ) سے آن لائن ٹکٹیں ملنا شروع ہو رہی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق کراچی کے چار میچز کی ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے 1500، جبکہ لاہور میں ہونے والے مقابلوں کی ٹکٹیں 500 روپے سے 3000 روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ کی آمدن سیلاب فنڈز میں جمع کرائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں