پرویز الٰہی – زلفی بخاری ملاقات، سیاسی صورتحال، متاثرین سیلاب کی بحالی پر بات چیت

پرویز الٰہی - زلفی بخاری ملاقات، سیاسی صورتحال، متاثرین سیلاب کی بحالی پر بات چیت

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے سیلاب زدگان کی مدد کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے سیاسی و انتظامی ٹیمیں فیلڈ میں ہیں، پنجاب کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں دے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج آزمائش میں ایک بار پھر متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں