توہین الیکشن کمیشن مقدمہ: وکیل عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے ہفتے کا وقت

توہین الیکشن کمیشن مقدمہ: وکیل عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے ہفتے کا وقت

الیکشن کمیشن نے توہین کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن مقدمہ کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے اور استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیں۔

وکیل علی بخاری نے کہا ہے کہ الزامات کی نقل ابھی فراہم نہیں کی گئی، مجھے فون پر اس مقدمہ کے بارے میں بتایا گیا، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا 19 اگست کو نوٹس گیا، آج 30 اگست ہے، توہین عدالت مقدمہ میں کیا جواب جمع کرانا ہے؟ آپ کو شوکاز نوٹس کر کے تاریخ دے دیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل علی بخاری کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں