پیاز اور ٹماٹر کی فصل کو نقصان، ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کی سمری تیار

پیاز اور ٹماٹر کی فصل کو نقصان، ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کی سمری تیار

بارشوں اور سیلاب کے باعث پیاز اور ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچنے کے بعد یہ سبزیاں ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کی سمری تیار کر لی گئی۔

وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر کی زیرصدارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے مطابق اجلاس میں ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کر لی گئی، سمری کو منظوری کے لیے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برادر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ خصوصی تجارتی انتظامات کے باعث غیر ملکی زر مبادلہ پر بہت کم اثر پڑے گا اور مقامی منڈی میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی، قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں