یاسر حسین کے لیے حالیہ بارشیں رحمت، حکمرانوں سے اگلے سال کا لائحہ عمل پوچھ لیا

اداکار و میزبان یاسر حسین نے حالیہ شدید بارشوں کو ‘رحمت’ قرار دیتے ہوئے حکمرانوں سے اگلے سال کا لائحہ عمل پوچھ لیا؟

ملک کے اکثر علاقوں میں شدید بارشوں اور بدترین سیلاب کے سبب روح فرسا مناظر ہیں اور متاثرین بے یار و مددگار امداد کے لیے منتظر بیٹھے ہیں، مگر حکمران امداد کرنے کے بجائے اس آفت کو قوم کے گناہوں اور اعمال کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کے بارے میں حکمرانوں کے عجیب و غریب تبصروں پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے آگے کا لائحہ عمل پوچھ لیا؟
اداکار نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگا کر لکھا کہ "بارش رحمت تھی اور رحمت رہے گی، دریاؤں پر بند اور ڈیم ضروری تھے اور ضروری رہیں گے۔”

انھوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ "حکومت آگے بڑھے، یہ سیلاب تو امداد سے سنبھل جائیں گے، اگلے سال کا منصوبہ بتائیں۔”


خیال رہے کہ ملک کی چاروں اکائیوں میں سیلاب کے نتیجے میں اب تک لگ بھگ 1100 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ڈیڑھ ہزار سے اوپر شہری زخمی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں