ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست

ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں ہاردک پانڈیا کے چھکے کے بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا اور ویرات کوہلی 35، 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا، پاکستانی ٹیم 20ویں اوور میں147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کے بھونیشور کمار نے 4 جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، پانڈیا (33 رنز ناٹ آؤٹ) کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں