مریم نواز، رانا ثناءاللہ اور فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

مریم نواز، رانا ثناءاللہ اور فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز، رانا ثناءاللہ اور فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا، اور رجسٹرار آفس کا متعلقہ فورم نہ ہونے کا اعتراض برقرار رکھا۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن کیا ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مختلف بیانات دیے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا اس ہائیکورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے؟ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار لاہور کا ہے اس کو یہی جگہ کیوں پسند ہے؟ پٹشنر کو کہیں لاہور میں بھی عدالتیں ہیں، جس وقت یہ بیانات دیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں