کوئٹہ میں مسلسل 30 گھنٹوں سے بارش، 500 سے زائد افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے

کوئٹہ میں مسلسل 30 گھنٹوں سے بارش، 500 سے زائد افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے

کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں مسلسل 30 گھنٹوں سے کبھی تیز کبھی ہلکی بارش جاری ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی، کوئٹہ میں خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائد افراد سیلابی پانی میں پھنس کر رہ گئے۔

شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ میں بجلی اور گیس کی فراہمی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو گیا، جبکہ مواصلاتی نظام میں بھی خلل آ گیا، شہر کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ گزشتہ 8 گھنٹوں سے منقطع ہے، موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے، جبکہ کوئٹہ کا پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہو گیا اور گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا۔

مخدوش صورت حال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے کوئٹہ میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ‘کلی ناصران’ کے مکینوں کو بائی پاس کی طرف نکلنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب پورے بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، جس سے صوبے کے بیشتر علاقے بجلی کی بندش کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے، جبکہ تمام مواصلاتی نظام سمیت فضائی راستے بھی منقطع ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں