فوج سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں، ہر طرف امدادی سرگرمیاں جاری

فوج سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں، ہر طرف امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے، ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے اس کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج نے اپنا 3 دن کا راشن یعنی 1500 ٹن راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کر دیا ہے، سیلاب زدگان کے لیے عوامی عطیات وصول کرنے کی غرض سے آرمی کے تحت عطیہ مراکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خیموں، بستروں، کمبلوں، پانی کے ٹینکوں اور تَرپالوں کی اشد ضرورت ہے، اپیل میں کہا گیا ہے راشن میں آٹے، گھی، چاول، دالوں، پتی اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے، فرسٹ ایڈ کٹ اور ضروری ادویات جیسے ڈائریا، آنکھ، کان اور جلد کی بیماریوں اور ڈی ہائیڈریشن کی ادویات بھی چاہئیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فوج اب تک 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات اور آرمی کے قائم کردہ 137 سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کر چکی ہے، نیز 23 ہزار متاثرین میں طبی امداد، خیمے، بستر و دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں