سوات میں بھی سیلاب کی تباہی، بحرین اور مدین میں متعدد عمارتیں دریا برد

سوات میں بھی سیلاب کی تباہی، بحرین اور مدین میں متعدد عمارتیں دریا برد

سوات میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی، بحرین اور مدین میں متعدد عمارتیں دریا برد ہو گئیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مٹہ، سخرہ اور لالکو میں رابطہ پُل اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس زیر آب آ گئے، جبکہ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث مینگورہ بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

دوسری جانب ٹانک کو بھی آفت زدہ ضلع قرار دے دیا گیا ہے، سیلاب سے 90 فیصد علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، ایک خاتون سمیت مزید 3 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں