تھائی لینڈ میں آئینی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے معطل کر دیا

تھائی لینڈ میں آئینی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے معطل کر دیا

تھائی لینڈ میں آئینی عدالت نے وزیراعظم ‘پریوتھ چان اوچا’ کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تھائی لینڈ کی حزب اختلاف نے عدالت سے وزارت عظمیٰ کی 8 سالہ مدت کی حد پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے، نیز کہا ہے کہ معطل وزیراعظم کا فوجی سربراہ کے طور پر حکومت میں گزارا وقت بھی 8 سالہ مدت میں شمار کیا جائے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ موجودہ مقدمے کا فیصلہ آنے تک پریوتھ چان اوچا بطور وزیراعظم کام نہیں کر سکیں گے، عدالت نے معطل وزیراعظم کو جواب جمع کرانے کے لیے 15 روز کی مہلت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں