یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے ساڑھے 3 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان

یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے ساڑھے 3 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان

یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے ساڑھے 3 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے، جبکہ چین نے بھی پاکستان میں سیلاب سے تباہی اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے سیلاب کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا گیا ہے، نگران انسانی ہمدردی پروگرام ‘تہینی تھمانا گوڈا’ کا کہنا تھا کہ سیلاب نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی ہے، پروگرام کے تحت بلوچستان کے علاقوں جھل مگسی اور لسبیلہ میں سیلاب زدگان کی مدد کی جائے گی۔

نگران انسانی ہمدردی پروگرام نے امدادی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار یورو دیے جائیں گے، واضح رہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے سندھ اور بلوچستان پر قیامت ڈھا دی ہے۔

دوسری جانب برادر ملک چین نے بھی پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونی والی تباہی اور کثیر تعداد میں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سوگوار خاندانوں، زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں، چین اور پاکستان سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا اندازہ ہے، مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں