بدترین بارشیں اور سیلاب، الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے

بدترین بارشیں اور سیلاب، الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے

سندھ میں ہونے والی بدترین بارشوں اور سیلاب کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوسرے مرحلے کے تحت کراچی ڈویژن میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں، نقصانات، لوگوں کی نقل مکانی سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ضلعی انتظامیہ کی سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات صورت حال بہتر ہونے تک پہلے ہی ملتوی کر دیے تھے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا، صوبائی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف نکات، مشکلات اور موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں