گزشتہ شب متاثر ہونے والی تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال ہیں، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے گزشتہ شب متاثر ہونے والی تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پی ٹی اے نے لکھا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے سبب پی ٹی سی ایل آپٹک فائبر نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی/ کٹ کے باعث بعض جگہوں پر آدھی رات کے وقت متاثر ہونے والی انٹرنیٹ سروسز کو ایک گھنٹے کے اندر مرمت کر کے بحال کر دیا گیا، اب ہر قسم کی انٹرنیٹ سروس پہلے کی طرح فعال ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی تھی، جس کے بعد پی ٹی سی ایل ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں