راولپنڈی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما قتل

راولپنڈی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما قتل

راولپنڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما ماجد ستی کو قتل کر دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کی مصروف ترین سکستھ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شیخ رشید کے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار ماجد ستی کو موت کی نیند سلا دیا۔

تھانہ صادق آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد ستی اپنے زیر تعمیر پلازہ سے اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں نکلے تو تعاقب کرتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل حملہ آوروں نے گاڑی کے نزدیک آ کر فائر کھول دیا۔

حملے کے باعث ماجد کو 3 گولیاں لگیں، انھیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے، حیران کن طور مقتول کے ساتھی قاسم شاہ بالکل محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ ماجد ستی کا شمار راولپنڈی کی سیاسی اور سماجی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ شیخ رشید کے معتمد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں