گیم آف تھرونز کے پریکوئل ‘ہاؤس آف دی ڈریگن’ کی پہلی قسط نے ہی دھوم مچا دی

گیم آف تھرونز کے پریکوئل 'ہاؤس آف دی ڈریگن' کی پہلی قسط نے ہی دھوم مچا دی

ایچ بی او کی مشہور زمانہ سیریز گیم آف تھرونز کے پریکوئل ‘ہاؤس آف دی ڈریگن’ کی پہلی قسط نے ریلیز ہوتے ساتھ ہی دھوم مچا دی۔

افسانوی کہانیوں پر مشتمل ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط نے پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوتے ہی شائقین کے دل جیت لیے، قسط نشر ہوتے ساتھ ہی امریکہ کی ایک کثیر تعداد نے سیریز کی آفیشل سٹریمنگ ایپلیکیشن ایچ بی او میکس کا رُخ کیا جس سے چینل کی ایپ بیٹھ گئی۔

 نشریاتی خبروں کے مطابق قریب 3 ہزار صارفین کو سیریز دیکھنے میں دقت اٹھانی پڑی، جس کے باعث شائقین کو مایوسی ہوئی، اور انھوں نے ٹوئٹر پر شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

یاد رہے کہ اربوں ڈالروں کا کاروبار کرنے والی گیم آف تھرونز امریکی شوبز کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی سیریز تھی، جس کو کھڑکی توڑ رش کا حامل قرار دیا گیا تھا، جبکہ ہاؤس آف دی ڈریگن سے بھی ڈرامہ سازوں کو ایسی کامیابی کی اُمید ہے۔

خیال رہے کہ ہاؤس آف دی ڈریگن جارج آر آر مارٹن کی ناول سیریز ‘فائر اینڈ بلڈ’ پر مبنی ہے، جس میں زمانہ قدیم کی دنیا پیش کی گئی ہے، تاہم نئی سیریز کی کہانی گیم آف تھرونز سے مختلف بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں