پی ڈی ایم قیادت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمے کے لیے درخواست جمع

پی ڈی ایم قیادت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمے کے لیے درخواست جمع

پشاور میں پی ڈی ایم قیادت کے خلاف ماضی میں نفرت انگیزتقاریر کرنے پر مقدمے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔

خیبرپختونخوا صوبائی کابینہ نے شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔

تھانہ شرقی پشاور میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست نور شیر ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں مولانا فضل الرحمن، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، عطا تارڑ، ایاز صادق، سعد رفیق و دیگر حکومتی شخصیات کے نام شامل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کیں، نفرت انگیز بیانات پر ان رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں