ایشیا کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا

ایشیا کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا

اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا، ٹیم آج آرام کے بعد کل سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے، جبکہ محمد حسنین برطانیہ سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

قومی اسکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا، اور کل سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا مقابلہ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں