وزیراعظم قطر کے دو روزہ سرکاری دورہ پر روانہ، کابینہ سمیت اعلیٰ سطحی وفد ہمراہ

وزیراعظم قطر کے دو روزہ سرکاری دورہ پر روانہ، کابینہ سمیت اعلیٰ سطحی وفد ہمراہ

وزیراعظم شہباز شریف قطر کے دو روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے، وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔  

روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر آج قطر روانہ ہو رہا ہوں، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے، دوستی کی تجدید کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دو طرفہ تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط تزویراتی تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتےہیں، میں کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے آگاہ کروں گا۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج قطر کے دو روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم قطر کے امیر کی دعوت پر یہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کےارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی قطر جائے گا، دورے کے دوران وزیراعظم قطری قیادت سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں