خیرپور: بارش کے باعث مسجد کی چھت گر گئی، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیرپور: بارش کے باعث مسجد کی چھت گر گئی، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیرپور کے علاقے احمد پور کے قریب بارش کے باعث مسجد کی چھت گر گئی، جس کے باعث 10افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، اطلاعات کے مطابق سیلاب متاثرین نے مسجد میں پناہ لے رکھی تھی۔

پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے احمد پور کے قریب مسجد کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہو گئے، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں سیلاب متاثرین نے پناہ لے رکھی تھی، خیرپور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔

بارشوں اورسیلابی ریلوں سے سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے ہیں اور اموات ہوئی ہیں، متعدد علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں