مہلک کورونا وائرس کی چھٹی لہر سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

مہلک کورونا وائرس کی چھٹی لہر سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

مہلک کورونا وائرس کی چھٹی لہر سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، مثبت کورونا مریضوں کی شرح گذشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی، 2.51 فیصد سے بڑھ کر 2.64 فیصد پر آ گئی۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے، جبکہ 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کی اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے17 ہزار 749 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مزید 468 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کورونا کے حامل مریضوں کی شرح 2.64 ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں