بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، بلوں میں طے شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی معطل

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، بلوں میں طے شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی معطل

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے! بلوں کے ذریعے طے شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی فوری معطل کر دی گئی، وزیراعظم نے نیا لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے طے شدہ سیلز ٹیکس وصولی کے معاملے پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وفاقی سیکرٹریوں توانائی، خزانہ اور پٹرولیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شہباز شریف نے بلوں کے ذریعے طے شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری معطل کر کے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

انھوں نے بجلی کے بلوں کے ذریعے دکان داروں پر مقرر شدہ سیلز ٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ دکان داروں سے ٹیکس وصولی پر کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے

مزید برآں وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو فوری طور پر غریب طبقے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ حکومت غریب طبقے کے مالی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں