ملک میں مہنگائی کی شرح 42 فیصد سے بڑھ گئی، 25 اشیائے ضروریہ مہنگی

ملک میں مہنگائی کی شرح 42 فیصد سے بڑھ گئی، 25 اشیائے ضروریہ مہنگی

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر 42 فیصد سے بھی بڑھ گئی، جس کے مطابق 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 3.35 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی، ٹماٹر، پیاز، آلو، دالیں، چکن، فی درجن انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 18 روپے سے زائد، پیاز کی فی کلو قیمت میں 2 روپے، جبکہ آلو کی فی کلو قیمت میں 65 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں