کورونا وائرس کی چھٹی لہر جاری، عالمی وبا نے مزید 2 افراد کی جان لے لی

کورونا وائرس کی چھٹی لہر جاری، عالمی وبا نے مزید 2 افراد کی جان لے لی

کورونا وائرس کی چھٹی لہر بدستور جاری ہے، عالمی وبا نے آخری 24 گھنٹوں میں مزید 2 افراد کی جان لے لی، جبکہ اسی عرصے میں 449 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے، جبکہ 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے17 ہزار 872 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 449 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے 158 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کورونا مریضوں کی شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں