حدیقہ کیانی کا گانا ’بوہے باریاں‘ گنگنانے والی چینی استانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حدیقہ کیانی کا گانا ’بوہے باریاں‘ گنگنانے والی چینی استانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یومِ آزادی پر پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مشہور گانا ’بوہے باریاں‘ گنگنانے والی چینی استانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ ویڈیو پاکستان کے چین میں سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی یوم آزادی تقریب میں موسیقی کی ایک استانی ’بوہے باریاں‘ گنگنا رہی ہیں اور سامعین محظوظ ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے چینی استانی کی آواز کو خوب سراہا اور داد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں