پاکستان کی نیدرلینڈز کو دوسرے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست، 2-0 کی برتری حاصل

پاکستان کی نیدرلینڈ کو دوسرے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست، 2-0 کی برتری حاصل

پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ایک روزہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین مقابلوں پر مشتمل سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

روٹرڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹاکرے میں پاکستان نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا گیا 187 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان نے ناقابل شکست 69 رنز کی اننگز کھیلی، اپنا دوسرا ایک روزہ مقابلہ کھیلنے والے سلمان علی آغا نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ کپتان بابراعظم نے 57 رنز بنائے۔

اس سے پہلے نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 44.1 اووروں میں صرف 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ‘باس ڈی لی ڈی’ نے سب سے زیادہ 89 رنز کی اننگز کھیلی، ‘ٹام کوپر’ 66 اسکور بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے گیند بازی میں حارث رؤف اور محمد نواز نے 3، 3 جبکہ نسیم شاہ نے 2، اور محمد وسیم اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں