مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جیل قیدیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنا شروع کر دیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جیل قیدیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنا شروع کر دیا

مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نیا سلسلہ شروع کرتے ہوئے قیدیوں کو جیل سے نکال کر جعلی مقابلوں میں موت کے گھاٹ اتارنا شروع کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سیاسی قیدی محمد علی حسین کو جموں کی ‘کوٹھبلوال’ جیل سے اٹھایا، اور ‘ٹوف ارنیا’ کے علاقے میں لائی اور جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

اس سے قبل راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی قیدی ضیاء مصطفی کو بھارتی فوجیوں نے جموں کوٹھبلوال جیل سے نکال کر پونچھ کے جنگلات میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں