روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے کے شروع سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ ہے۔

آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں امریکی نقدی کی 216 روپے میں فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اڑان جاری ہے، اس وقت امریکی ڈالر کی خرید 214.9 جبکہ فروخت 218.15 روپے پر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 دن میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 213 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں